11 اپریل ، 2013
لاہور…انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے 10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور عرفان الله اور ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ،ایس پی فدا حسین کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائینز،اور عرفانلله خان کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی عطا محمد ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ،شاکر حسین ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، عامر تیمور ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس اور طاہر مقصود کو ایس پی سپیشل برانچ لگا دیا گیا۔بلال صدیق کمیانہ ڈپٹی ڈائیریکٹر ایلیٹ پولیس فورس،سید علی ناصر رضوی اے آئی جی آپریشنز سی پی او اور سیف الله خان ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاوٴن لاہور تعینات کر دیئے گئے۔