پاکستان
11 اپریل ، 2013

مشرف کی طرح میری جان کوخطرہ ہے، سیکیورٹی دی جائے،رحمان ملک

مشرف کی طرح میری جان کوخطرہ ہے، سیکیورٹی دی جائے،رحمان ملک

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر توہین عدالت کی فرد جرم کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی ۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہیں خفیہ اداروں نے بتایا ہے کہ جس طرح جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں، اسی طرح ان کی جان بھی خطرے میں ہے، اس لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :