پاکستان
12 اپریل ، 2013

کراچی: ائیرپورٹ اور سائٹ کے علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

کراچی: ائیرپورٹ اور سائٹ کے علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

کراچی…کراچی میں ائیرپورٹ اور سائٹ کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔ آپریشن میں خواتین اہلکار وں ، کمانڈو سمیت رینجرز کے 800 جوان حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔ شارع فیصل پر ائیرپورٹ کے قریب رہائشی فلیٹس فلک ناز میں بھی رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران فلیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کو بھی بند کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔

مزید خبریں :