پاکستان
12 اپریل ، 2013

میر جان محمد جمالی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

میر جان محمد جمالی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

کوئٹہ…سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ق کے رہنما میر جان محمد جمالی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ثناء اللہ زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بلوچستان کا سیاسی مستقبل پارلیمانی نظام سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلم لیگیوں کو اکٹھا کریں گے۔ثناء اللہ زہری کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے مسلم لیگ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی،خواہش ہے کہ تمام مسلم لیگیوں کو اکٹھا کروں، جان محمد جمالی سے درخواست ہے مسلم لیگ کے دوسرے دوستوں کو بھی اکٹھا کریں۔میر جان محمد جمالی مارچ 2006 سے مارچ 2012 تک سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین رہے۔

مزید خبریں :