پاکستان
12 اپریل ، 2013

مجھے عوا م کے ووٹوں سے شکست نہیں ہوتی،فضل الرحمان

مجھے عوا م کے ووٹوں سے شکست نہیں ہوتی،فضل الرحمان

ڈی آئی خان…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اُنہیں عوام کے ووٹوں سے شکست نہیں ہوتی بلکہ مخصوص طاقتیں ان کے خلاف متحرک ہوجاتی ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مریالی میں کارنر میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی اور جانچ پڑتال کے ذمہ دار افسران خود علم و آگہی سے عاری تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی کا 70 فیصد جبکہ ٹانک اوربنوں سے مکمل صفایا ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :