12 اپریل ، 2013
واشنگٹن…امریکا نے پاکستان کیلئے قائم کیا گیا کاوٴنٹر انسرجنسی Capabilities فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مالی سال 2014 میں اِس فنڈ کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی۔امریکی جریدے کے مطابق پاکستان Counter Insurgency Capabilities Fundکے لئے محکمہ خارجہ کو 2013 میں 85 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے۔ اوباما انتظامیہ اس فنڈ کیلئے کانگریس سے رقم مختص کرنے کی درخواست نہیں کررہی کیونکہ یہ پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بجٹ میں ختم کیا جانے والا یہ سب سے بڑا پروگرام ہے۔ تاہم نئے بجٹ کے تحت مختص فنڈز میں پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔ اس میں 86 کروڑ ڈالر اقتصادی امداد اور 30 کروڑ ڈالر غیرملکی فوجی فنانسنگ کے تحت ملیں گے۔