پاکستان
12 اپریل ، 2013

صدر سے گورنر اورنگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

صدر سے گورنر اورنگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے گورنر اورنگراں وزیراعلیٰٰ خیبر پختونخوا نے ملاقات کرکے اُنہیں صوبے میں آزادانہ وشفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق گورنر خیبر پختون خواہ انجینئر شوکت اللہ اور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی ، دونوں رہنماوں نے صدرکو صوبے اور فاٹا میں سیکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے گورنرا ور نگراں و زیرا علیٰ خیبر پختون خوا کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

مزید خبریں :