پاکستان
12 اپریل ، 2013

گجرات سے لڑنے کیلئے پارٹی نے گرین سگنل دیدیا، احمد مختار

گجرات سے لڑنے کیلئے پارٹی نے گرین سگنل دیدیا، احمد مختار

گجرات…پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ گجرات کے حلقہ این اے 105 سے ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی ذہنی طور پر الیکشن لڑنے کو تیار نہیں۔ پیپلزپارٹی انہیں اس سیٹ پر الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے چکی ہے۔یہ بات انہوں نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، چوہدری احمد مختار کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ گجرات کا حلقہ این اے 105 اْن کی آبائی نشست ہے، لیکن حقیقت میں یہ حلقہ نہ پرویز الٰہی کا آبائی ہے اور نہ کسی اور کا بلکہ یہ ان کی آبائی نشست ہے ۔چوہدری احمد مختار نے کہا کہ انہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی ہائی کمانڈ نے اس نشست پر الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا ہے لہٰذاٹکٹ بھی انہی کو ملے گا ، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ان کو پی آئی اے کا چیئرمین ہونے کی حیثیت سے بینک کا ڈیفالٹر ظاہر کیا تھا جس پر بینک کی طرف سے معافی مانگ لی گئی ہے،مگر میڈیا نہیں مانتا۔

مزید خبریں :