پاکستان
12 اپریل ، 2013

متحدہ کے امیدوار کاقتل،حیدرآبادمیں پولیس افسران کا اجلاس طلب

حیدرآباد…نگراں وزیراعلیٰ سندھ قربان علوی نے ایم کیو ایم کے امیدوار کے قتل کے بعد آج حیدرآباد میں پولیس افسران کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔جس میں امن وامان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق حیدرآباد سرکٹ ہاوٴس ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حیدرآباد ڈویڑن کے تمام ایس ایس پیز شریک ہوں گے۔جس میں گذشتہ روز ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام کے قتل جیسے واقعات کی روک تھام اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :