پاکستان
12 اپریل ، 2013

اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

 اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے پاکستان اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، جو ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے مالی بحران اور انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری پیداوار نے پاکستان اسٹیل ملز کی موجودہ صورت حال اور خسارہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے پاکستان اسٹیل ملز کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری وزارت خزانہ ،سیکریٹری پیداوار اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ا سٹیل ملزپر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی ایک ہفتے میں نگراں وزیراعظم کوسفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید خبریں :