05 مارچ ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس میں عدالتی طریقہ کار کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی،درخواست گزارشاہد اورکزئی کی اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کو صدر، وزیراعظم یا کابینہ کی ایڈوائس کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں ہے، آئین کا آرٹیکل 48 ، ایڈوائس کو عدالتی تحقیقات سے استثنا دیتا ہے، اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو سمری وزارت قانون کی ملکیت ہے لہٰذانرگس سیٹھی اسے پیش کرنے کی مجاز نہیں۔