12 اپریل ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو خبردار کیا ہے کہ سرحد پار موجود شرپسند انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کے لئے ملکی حدود میں داخل ہوسکتے ہیں، جن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں۔سرکار ی ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو خبردار کیاگیا ہے کہ سرحد پار موجود شرپسند انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کے لئے ملکی حدود میں داخل ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے شرپسندوں کو روکنے کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروکار لائے بلکہ شرپسندوں کے متعلق تمام معلومات قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کو بھی فراہم کرے۔