پاکستان
12 اپریل ، 2013

الیکشن وقت پر ہوں گے،کوئی اُنہیں روک نہیں سکتا ، لاہورہائیکورٹ

الیکشن وقت پر ہوں گے،کوئی اُنہیں روک نہیں سکتا ، لاہورہائیکورٹ

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ عدالت نے آرٹیکل 62اور 63 پر عملدرآمد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے گیس ،ٹیلفون ،واسا اور بجلی کے نادہندہ امیدوار وں کے کوائف طلب کرلیے ، ام فروا کی رپورٹ لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اعجازالاحسن قراردیا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور انہیں کوئی نہیں روک سکتا ،امیدواروں کے کوائف الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ہونے چاہئیں ،کوئی امیدوارریٹرننگ افسرکی اسکروٹنی سے نکل بھی جائے تو آگے جاکر اس پر چیک ہونا چاہیے ۔ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس امیدواروں کے اثاثہ جات کی معلومات دستیاب نہیں ،صرف این ٹی این نمبر اورتین ماہ کی تنخواہوں کا حساب موجود ہے، بینکس نے معلومات فراہم نہیں کیں ، 24 ہزار میں سے 10ہزار 754 امیدواروں کے این ٹی این نمبر نہیں ،جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ نادہندہ امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی جائے۔ اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے کہا کہ 500 سے زائد امیدوار اور اُن کے اہل خانہ نادہندہ ہیں جن کی لسٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نادہندگان سے 7ارب کی ریکوری ہوئی ہے

مزید خبریں :