پاکستان
12 اپریل ، 2013

صدرآصف زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات

صدرآصف زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری سے چین کے سفیر لیو جیان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق چین کے سفیر لیو جیان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زردای نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، چینی کمپنیز کو پاکستان میں توانائی اور انفرا سٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ صدر زرداری نے خطے کے استحکام کے لیے چین کے کردار کو بہت اہم قرار دیا۔چین کے سفیر لیو جیان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :