12 اپریل ، 2013
پشاور…مسلم لیگ ن کے سینیر مرکزی نائب صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جمعیت علما اسلام ف کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے باعث سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ پایان میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے کے موقع پر پارٹی کے سینیر مرکزی نائب صدر امیر مقام نے کہا کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں جے یو آئی ف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند تھی۔ اس مقصد کے لیے دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔ تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے درمیان بات چیت آگے نہیں بڑ ھ سکی۔ امیر مقام نے میڈیا کو بتایا کہ جے یو آئی ف حسب عادت بہت کچھ مانگ رہی ہے جومسلم لیگ ن کو قابل قبول نہیں۔