پاکستان
12 اپریل ، 2013

بولان :مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کانکن جاں بحق

بولان…ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خادم حسین نامی کان کن گھر سے اپنی موٹرسائیکل پر کوئلہ کان کی جانب جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔خادم حسین کی لاش سول ہسپتال مچھ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید خبریں :