پاکستان
12 اپریل ، 2013

شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی ،چودھری ظہیر

شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی ،چودھری ظہیر

لاہور…پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی ،صنعتکاروں اور صنعتی کارکنوں کو استعمال کیا۔بجلی پیدا کرنے کے نام پر خزانے سے لیے گئے19ارب جنگلہ بس اور سولر لیمپ پر خرچ کردیئے گئے، مسلم لیگ ق میڈیا سیل سے جاری بیان میں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے حلقہ این اے77اورپی پی55 میں موضع نیامت آباد ،تلیاں والا،خواجہ ٹاوٴن کے ووٹرز اور سپورٹرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد رنگ روڈ کا4ارب لاہور لے گئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے عوام کو بتایا جائے کہ انہیں 70ارب روپے کی جنگلہ بس کا کیا فائدہ ہوا۔

مزید خبریں :