پاکستان
12 اپریل ، 2013

جھنگ:طالب علم پر اُستاد کابہیمانہ تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی

جھنگ…جھنگ میں نویں جماعت کے طالب علم نے سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر پر تشدد کیا اور ان کی ناک کی ہڈی توڑ دی۔ذرائع کے مطابق جھنگ کے گاوٴں گل مالہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر محمد خان نے اسکول ٹیچر اعظم کی دیر سے اسکول آنے پر سرزنش کی۔جس کے بعد مبینہ طور پر ٹیچر اعظم کے اکسانے پر نویں جماعت کے طالب علم محمد حیات نے ہیڈماسٹر کو اسکول میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد سے ہیڈماسٹر محمد خان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔واقعے کے بعد ملزم محمد حیات فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :