دلچسپ و عجیب
05 مارچ ، 2012

اٹلی :غار میں تعمیر کیا گیا شاندارریسٹورنٹ،لذیذ کھانے اور سمندر کے نظارے

اٹلی :غار میں تعمیر کیا گیا شاندارریسٹورنٹ،لذیذ کھانے اور سمندر کے نظارے

روم …غاروں میں اسکول ،گھر اور میوزیم تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن اٹلی میں سمندر کے کنارے مو جود دیوہیکل غار کو تراش کرایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ تعمیر کیاگیا ہے جوکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکاہے۔ایک جدیداندازکے حامل اس ماڈرن ریسٹورنٹ میں کی گئی مصنو عی روشنیاں،فرنیچر اور لکڑی سے کی گئی سجاوٹ انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے ۔اس ریسٹورنٹ کی بیرونی جانب ایک کشادہ آنگن بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں آنے والے افراد تازہ ہوا میں بیٹھ کر لذیذ اطالوی کھانے کے ساتھ ساتھ سامنے مو جود سمندر کے حسین قدرتی نظارے سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :