05 مارچ ، 2012
سڈنی …صبح کا ناشتہ دن بھر کے تمام کھانوں میں سب سے زیادہ اہمیت کاحامل سمجھا جاتاہے جبھی تو اسکے لیے سب سے زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ناشتے کے موقع پر انوکھا اہتمام کیا گیا جہاں 289افراد نے بستر میں ہی رہ کر ناشتہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔سڈنی کے مارٹن پلیس میں ہونے والے اس انوکھے ایونٹ کے لیے شرکاء نے پانچ منٹ تک اپنے بستر پر رہ کر ہی ناشتے کے مختلف لوازمات کا لطف اٹھایا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔