05 مارچ ، 2012
جے پور …بھارتی ریا ست راجستھا ن کے ایک گا ؤں میں غیر تعلیم یافتہ خواتین انجینئر بن گئی ہیں ۔ Tilonia نامی اس گاؤ ں میں قائم ایک فلا حی اسکو ل میں اَن پڑ ھ خواتین کو شمسی لیمپ بنا نے کی تربیت فراہم کی جا تی ہے جنہیں بیچ کر وہ اپنا گھر چلا سکتی ہیں ۔ حیران کن طور پر ان خواتین میں سے بیشتر نے آج تک اسکو ل کی شکل تک نہیں دیکھی جبکہ زیا دہ تر لکھنا پڑ ھنا تک نہیں جا نتیں۔ اس منفر د اسکو ل میں چا لیس سے سا ٹھ سا ل تک عمر کی بھا رتی اور افریقی خواتین زیرتعلیم ہیں جو ویلڈ نگ سے لے کر سر کٹ بنا نے سمیت انجینئر نگ کی بنیا دی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔