پاکستان
15 اپریل ، 2013

کراچی میں میٹرک کے امتحانات ، مراکز پر دھونس اور دھمکیاں عروج پر

کراچی میں میٹرک کے امتحانات ، مراکز پر دھونس اور دھمکیاں عروج پر

کراچی…کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر دھونس اور دھمکیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔عدم سیکیورٹی کے باعث پانچ سینٹر سپرنٹنڈنٹ سمیت 30 وجیلنس افسران نے حساس امتحانی مراکز پر جانے سے انکار کردیاہے۔کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ اساتذہ اور سینٹر سپر نٹنڈنٹ کو نقل کرانے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر 5 سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور30 وجیلنس افسران نے حساس امتحانی مراکز پر جانے سے انکار کردیا ہے ۔ سینٹر سپر نٹنڈنٹس کا کہنا ہے کہ نقل نہ کرانے پر نقل مافیا کی جانب سے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اورسیکیورٹی کامطالبہ کیا جائے تو خودپولیس افسران اور اہلکار نقل کرانے کے لئے طلبہ کیرول نمبر کی پرچیاں تھمادیتے ہیں۔ سیکریٹری میٹرک بورڈ حور مظہر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں امتحانات کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے، تحفظ نہ ملنے پراساتذہ، وجیلنس ٹیمیں اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ استعفے دے رہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ انتہائی حساس علاقوں میں گلشن اقبال، بلدیہ ٹاوٴن ، اورنگی ٹاوٴن ، کورنگی اورلانڈھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :