05 مارچ ، 2012
واشنگٹن …شمالی امریکہ کے شہر الا سکا میں ایک خطرناک نوعیت کے میلے کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں افراد قطبی ہرنوں کے پیچھے نہیں بلکہ آگے دوڑتے نظر آئے ۔ Fur Rondy نامی یہ میلہ الاسکا کی قدیم ثقافت کا حصہ ہے اور 1930 سے باقاعدہ طور پر ہر سال منعقدکیا جاتا ہے ۔ اس دوڑ کی ایک اورانوکھی بات یہ بھی ہے کہ تیز رفتار اور خطرناک سینگھوں والے قطبی ہرن لوگوں کے ایک بڑے مجمع کے پیچھے بھاگتے ہیں جو ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔