پاکستان
16 اپریل ، 2013

کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج اسلام آباد میں ہوگی

کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج اسلام آباد میں ہوگی

کراچی…کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں ہوگی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے پولیس اور رینجرز کی نو گو ایریاز پر پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے سات روز میں نوگوایریازختم کرنے کی مہلت دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سات دن میں نتائج نہ ملے تو بلوچستان بے امنی کیس کی طرح کا آرڈر جاری کیا جائے گا۔ آج سماعت کے دوران عدالت جائزہ لے گی کہ اس کے احکامات پر کس حد تک عمل درآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :