16 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے ،کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جان بحق ہوگیا،ڈی ایس پی قاسم غوری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت جاوید اقبال کے نام سے ہوئی ہے،ڈی ایس پی قاسم غوری کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار بس اسٹاپ پر کھڑا ہوا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا، اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،قیوم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اس سے قبل پاک کالونی میں سنیما گھر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ پی آئی بی کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 27 سالہ اکرم جاں بحق ہوگیا۔