پاکستان
16 اپریل ، 2013

بالائی پنجاب، خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

 بالائی پنجاب، خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے آج بالائی پنجاب، خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔لاہور اور گردونواح میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پنجاب اور سندھ کے بیش تر شہروں میں دن کے وقت گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب ، خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی کا امکان ہے۔ پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں :