پاکستان
16 اپریل ، 2013

گورنر پنجاب نے اپنے سیاسی مشیروں کو کام کرنے سے روک دیا

گورنر پنجاب نے اپنے سیاسی مشیروں کو کام کرنے سے روک دیا

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے انتخابات کے دوران اپنے دونوں سیاسی مشیروں کو کام کرنے سے روک دیا ،گورنر ہاوٴس میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کے احکامات بھی دے دیے ۔گورنر ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود نے یہ اقدام الیکشن کمیشن کے احکامات اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی روشنی میں کیاہے، جس کے تحت سیاسی مشیران نرگس خان او ر حاجی اعجاز کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے عام انتخابات کے انعقاد تک گورنر ہاوٴس میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ انہیں متنازع بنائے جانے کے امکانات سے بچا جا سکے، نگران حکومت سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما گورنر ہاوٴس میں میٹنگیں اور پریس کانفرنسیں کرتے رہے تاہم اب گورنر ہاوٴس کی حدود میں اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :