16 اپریل ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نگراں حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا معاہدہ نہیں کرسکتی ، آئی ایم ایف کی شرائط سخت اور قرضہ دینے کا عمل طویل ہوتا ہے ۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ قرضہ کے حصول کے لئے آئی ایم ایف کے طویل طریقہ کار کی وجہ سے نگراں حکومت معاہدہ نہیں کر سکتی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں جا ری ہے۔