پاکستان
16 اپریل ، 2013

مشرف، آصف ہاشمی ،مرادعلی شاہ اور نادر مگسی کی اپیلیں مسترد

مشرف، آصف ہاشمی ،مرادعلی شاہ اور نادر مگسی کی اپیلیں مسترد

لاہور،کوئٹہ،کرا چی ، راولپنڈی…الیکشن ٹربیونلز نے پیپلز پارٹی کے سید آصف ہاشمی ، سندھ کے سابق صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ، نا در مگسی اور پرویز مشرف کی اپیل مسترد کردیں جبکہ بلوچستان ہائی کوٹ نے جعلی ڈگری کیس میں گرفتار علی مدد جتک کی سزا معطل کر دی تا ہم کا غذات نامزدگی کے خلا ف اپیلوں پرفیصلہ کل تک محفوظ کر لیاگیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس خالدمحمود خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 118اور پی پی 137سے امیدوار سید آصف ہاشمی کی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران ٹربیونل نے قرار دیا کہ سید آصف ہاشمی پر اعتراض ہے کہ وہ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین تھے جس کے باعث وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ سید آصف ہاشمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سرکاری عہدہ چھوڑ دیا ہے جس پر ٹربیونل نے کہا کہ سید آصف ہاشمی نے دو سال پہلے عہدہ نہیں چھوڑا کوئی بھی امیدوار جو کسی سرکاری عہدے پر فائز ہے وہ تب تک انتخابات نہیں لڑ سکتا جب تک اسے دو سال نہ گزر جائے ٹربیونل نے آصف ہاشمی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔ ادھرجسٹس رؤ ف ا حمد شیخ اور ما مو ن ر شید شیخ پر مشتمل الیکشن ٹر یبو نل نے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 48سے سا بق صد ر پر ویز مشر ف کی جا نب سے کا غذا ت نا مز دگی مستر د کئے جا نے کے خلا ف دا ئر اپیل مستر د کر دی ہے ۔ہا ئی کو رٹ با ر راولپنڈی سمیت12فر یقین کی جا نب سے ند یم احمد شا ہ ایڈو کیٹ نے دلا ئل د یتے ہو ئے کہا کہ سا بق صدر پر و یز مشر ف نے دو مر تبہ آ ئین معطل کیا ور ملک میں ایمر جنسی نا فذ کر کے صو رتحا ل خر اب کر نے کی کو شش کی عد لیہ کے 15ججز کو نظر بند کر کے انہیں گھر بھجو ا دیا گیا پا کستان کے اٹھا رہ کرو ڑ سے زا ئد عوام سے وعد ہ کیا تھا کہ 31دسمبر2004تک وردی اتار دو ں گا مگر وہ اس میں بھی نا کام ر ہے اس طر ح انہوں نے عو ام سے جھو ٹ بو لا ملک میں ڈ کٹیٹر شپ کے ذ ر یعے عو ام کے بنیا دی حقو ق سلب کئے گئے اور انہیں اذ یت سے گزر نا پڑا۔سا بق صدر کے و کیل ملک قمر افضل نے پر ویزمشر ف کی جا نب سے دلا ئل پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ر یٹر ننگ افسر کی جا نب سے پر ویز مشر ف کے کا غذا ت نا مز د گی مستر د کر نے کا فیصلہ در ست نہیں تھا انہو ں نے کہا ملک میں ایمر جنسی نا فذ کر نے کا فیصلہ صر ف جنر ل مشر ف کا نہیں تھا بلکہ اس کا فیصلہ کا بینہ نے کیا تھا اور اس وقت کے وز یر اعظم نے سا بق صدر کو ملک میں ایمر جنسی نا فذ کر نے کے لئے ایڈ وایز دی تھی۔ انہو ں نے کہا کہ سا بق صدر نے کا غذا ت نا مزد گی میں اپنے تما م ا ثا ثو ں اور بنک اکا ؤ نٹس سمیت ٹیکس ر یٹرن کا ذ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پا کستانی کو یہ حق ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ وہ صا دق و امین نہیں۔الیکشن ٹر یبو نل نے فر یقین کے د لا ئل سما عت کے بعد اپیل خا ر ج کر دی۔الیکشن ٹربیونلز نے سندھ کے سابق صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ اور نا در مگسی کو بھی نا اہل قرا ر دیدیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 119سے عائشہ احد کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف مسلم لیگ ن کے بلال یاسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عائشہ احد کوانتخابات کے لئے اہل قراردیدیا۔ علا وہ ازیں بلوچستان ہائی کوٹ نے جعلی ڈگری کیس میں گرفتار علی مدد جتک کی سزا معطل کر دی جب کہ الیکشن ٹریبونل نے تمام اپیلوں فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔ جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے اپنی سزا کے خلاف بلوچستان ہائی کوٹ سے رجوع کیا تھا جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ان کے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل صافی نے اپنے دلائل دیے۔ دلائل سنے کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا مطعل کر کے انہیں دو لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ بلوچستان الیکشن ٹریبونل علی مدد جتک کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد الیکشن ٹربینل میں دائر تمام اپیلوں کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

مزید خبریں :