پاکستان
16 اپریل ، 2013

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں7.8 شدت کا زلزلہ

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں7.8 شدت کا زلزلہ

کراچی…کراچی،حیدرآباد ،اسلام آباد ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پاکستان اور ایران کا سرحدی علاقے میں 15.2 کلومیٹر زیر زمین تھا۔کراچی میں تین بجکر44منٹ اور13سیکنڈز پرآنے والے زلزلے کے جھٹکے 25 سیکنڈز تک محسوس کئے جاتے رہے ،جس سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے،کراچی میں زلزلے سے ایک عمارت کا حصہ گرنے کی بھی اطلاع ہے۔ابتدائی طور پر جن علاقوں سے زلزلے کی اطلاع ہے ان میں کراچی ،اسلام آباد پشاور ،لاہور،جھنگ ،کوئٹہ نواب شاہ،سکھر،قمبر شہداد کوٹ ،ملتان، سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان ،سبی اور بولان ،لاڑکانہ،جیکب آباد چمن،پشین،لورالائی،زیارت اورہرنائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران،بھارت،دبئی، شارجہ اورعجمان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس ہو ئے ۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کچھ دیر کے لئے موبائل سروس بھی معطل ہو ئی تاہم کچھ وقفے کے بعد بحال ہو گئی۔

مزید خبریں :