کھیل
17 اپریل ، 2013

جو ولفریڈ سونگا او مارٹن ڈیل پوٹرو موناکو ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں

جو ولفریڈ سونگا او مارٹن ڈیل پوٹرو موناکو ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں

مونٹی کارلو…جو ولفریڈ سونگا اور یان مارٹن ڈیل پوٹرو موناکو ٹینس کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے، یانکو ٹپسارووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے مانٹی کارلو میں جاری ایونٹ میں فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے روس کے نکولائی ڈیوی ڈینکو کو سات چھ اور چھ دو سے شکست دی۔ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے یوکرین کے ایلیکزینڈر ڈولگوپولوو کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دی۔دوسری جانب اپ سیٹس کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی جاری ہے، اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو آسٹریلیا کے میرینکو میٹو سیویچ نے سات پانچ، چھ تین سے شکست دی، سربیا کے یانکو ٹپساروچ کو بلغاریہ کے گریگور ڈیمیٹروو نے سات چھ اور چھ ایک سے ہرایا۔

مزید خبریں :