پاکستان
05 مارچ ، 2012

اسلام آباد : مجلس وحدت المسلمین کی شاہراہ ریشم بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد … مجلس وحدت المسلمین نے دھمکی دی ہے کہ سانحہ کوہستان کے ملزمان 8 مارچ تک گرفتار نہ کیے گئے تو لانگ مارچ کرتے ہوئے شاہراہ ریشم بند کر دی جائے گی ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ایک سازش کے تحت دہشت گردی اور فرقہ واریت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ ریشم کو محفوظ بنایا جائے اور اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے لیے بہتر فضائی سروس شروع کی جائے۔

مزید خبریں :