05 مارچ ، 2012
اسلام آباد …وفاقی حکومت نے ایم ڈی پریکس جنید قریشی کو جنرل مینجر ریلوے کا اضافی چارج دیدیا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق جنرل مینجر سعید اختر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، انکی مدت ملازمت میں دوسالہ توسیع کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی جومسترد کردی گئی ہے ،نئے جنرل مینجر کے لئے جنید قریشی، انجم پرویز اور شاہد احمدکے نام حکومت کو بھیجے گئے جن میں سے جنید قریشی کو اضافی چارج مل گیا ہے ، امکان ہے کہ انہیں اس عہدے پرمستقل کردیا جائیگا۔ جنید قریشی ریلوے کے ذیلی محکمے پریکس کے مینیجنگ ڈائرکٹرکے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔