21 اپریل ، 2013
کراچی… پورے ملک میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ فنکشنل کراچی یاسر پیرزادہ نے کہا کہ پورے ملک میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے علیحدگی کی وجہ عوام سے زیادتی تھی ، نگراں حکومت سے کسی بھی بہتری کی توقع نہیں ، اللہ توکل الیکشن لڑرہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے رہ نما کامران ٹسوری نے کہاکہ صاف اور شفاف الیکشن کے لئے فوج کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہمارا منشور پاکستانی عوام اور فوج کو مضبوط کرنا ہے ۔