پاکستان
21 اپریل ، 2013

نواز شریف کے صدر زرداری پر الزامات بے بنیاد ہیں، صدارتی ترجمان

نواز شریف کے صدر زرداری پر الزامات بے بنیاد ہیں، صدارتی ترجمان

اسلام آباد … صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میاں نواز شریف کی جانب سے صدر زرداری پر الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہتے ہیں نوازشریف کی الزام تراشی کا بھرپور جواب دینے کیلئے کافی مواد موجود ہے مگر ہم ایسانہیں کریں گے۔ میاں نواز شریف کی جانب سے ایک جلسے میں صدر زرداری سے متعلق بیان کے جواب میں صدارتی ترجمان نے کہا کہ نوازشریف کی صدر مملکت پر تنقید بلاجواز ہے، صدر مملکت کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے اور نہ ہی متنازع بنایا جائے، صدر سیاسی بیانات سے اجتناب کررہے ہیں، غیر ضروری تنقیدنہ کی جائے۔ صدارتی ترجمان نے کہا کہ میاں نوازشریف صدر مملکت پر الزام تراشی سے گریز کریں، صدر اپنے عہدے کے تقاضوں کے تحت سیاست سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی الزام تراشی کا بھرپور جواب دینے کیلئے کافی مواد موجود ہے مگر ہم ایسانہیں کریں گے۔

مزید خبریں :