21 اپریل ، 2013
کراچی … پیپلز پارٹی نے انتخابات کیلئے ترانوں کی سی ڈی جاری کردی ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوئی ایسی اضافی فہرست جاری کرے جس سے موجودہ پتے پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا کہ سواری مہیا نہ کرنے سے غریبوں کو ووٹ ڈالنے میں دشواری ہوگی، آرٹیکل 62 اور63 کے غلط استعمال پر تمام لوگوں نے شور مچایا، مگر ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے باعث مسلم لیگ نے ایاز امیر کو کلیئر ہونے کے باوجود ٹکٹ نہیں دیا۔ تاج حیدر نے مزید کہا کہ رہنماوٴں کی سیکیورٹی واپس لے کر کس کو دعوت دی جارہی ہے۔ تاج حیدر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کوئی ایسی اضافی فہرست جاری کرے جس سے مستقل پتے کے بجائے موجود پتے پر بھی ووٹ دیا جاسکے۔