پاکستان
21 اپریل ، 2013

نگراں وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی کا زلزلے سے متاثر ماشکیل کا دورہ

نگراں وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی کا زلزلے سے متاثر ماشکیل کا دورہ

کوئٹہ … نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے ضلع واشک میں زلزلے سے متاثرہ علاقے ماشکیل کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت زلزلہ زدگان کی امداد و بحالی کیلئے جلد جامع پیکیج کا اعلان کرے گی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ماشکیل کے دورے کے دوران زلزلہ سے تباہ شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کو دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، حکومت زلزلہ زدگان کی امداد و بحالی کیلئے جلد جامع پیکیج کا اعلان کرے گی۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماشکیل میں زلزلہ متاثرین کیلئے ایک نیا ماڈل شہر بسایا جائے گا جبکہ زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی معاوضے کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔

مزید خبریں :