06 مارچ ، 2012
اسلام آباد…جنگ نیوز… الیکشن کمیشن نے بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ذوالفقار علی کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکین کی ڈگریوں کا کیس گزشتہ 4 سالوں سے عدالت میں چل رہا ہے جن میں سے ایک کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی سربراہی میں ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی میں بہاولپور سے رکن ذوالفقار علی کی ڈگری جعلی قرار پائی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ذوالفقار علی کا کیس سیشن جج بہاولپور کے سپرد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔