25 اپریل ، 2013
لاہور… لاہور میں خسرہ وباء کی شکل اختیار کرگیا ہے،اب تک66 معصوم پھول اس مرض کی وجہ سے مرجھا چکے ہیں۔متعدد بچے اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ محکمہ صحت پنجاب 29اپریل سے انسدادِ خسرہ مہم چلائے ۔خسرہ کی وباء نے پچھلے سال سے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،لیکن حکومت نے اس کے انسدادکیلئے کوئی کارروائی نہیں کی،پچھلے4ماہ کے دوران یہ موذی مرض لاہورمیں66ماوٴں کی گود سونی کر چکا ہے،میواسپتال اورچلڈرن اسپتال میں 33 ،33بچے جاں بحق ہوچکے ہیں،آج بھی بیسیوں بچے ان دونوں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں،طبی ماہرین کے مطابق خسرہ پھیلنے کی وجہ بروقت ویکسین نہ دیا جانا ہے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز میں خسرہ کی ویکسین موجود ہے،جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے29اپریل سے5مئی تک لاہور میں انسدادِ خسرہ مہم چلائے گا۔