06 مارچ ، 2012
لاہور…لاء کمیشن آف انڈیا کے نائب صدرکے ٹی ایس تلسی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا عدلیہ اور وزیراعظم کی کرپشن تک بے نقاب کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں جمہوریت مضبوط ہے،پاکستان میں اخبار میں بینظیربھٹوکے قتل کی دوسری ایف آئی آر کی پٹیشن کا پڑھ کر حیرانی ہوئی،چار سال بعد کسی مقدمے کی دوسری ایف آئی آر کا کبھی نہیں سنا ،یہ بات لاء کمیشن آف انڈیا کے نائب صدر کیٹی ایس تلسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،بھارتی سپریم کورٹ کے 28رکنی وفدنے ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہودسے ملاقات کی،کیٹی ایس تلسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے آزادی صحافت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلق مضبوط بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ روابط اورمیل جول بڑھانا ہو گا اور دونوں ممالک کو دفاعی بجٹ کم کرکے عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے۔