06 مارچ ، 2012
کراچی…وحیدہ شاہ کیس میں خاموش تماشائی کا کردارادا کرنے والے ڈی ایس پی عرفان شاہ کو معطل کردیا گیا۔آئی جی سندھ نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہو ئے ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان عرفان شاہ کو معطل کردیا ہے اور ان جگہ اورنگزیب عباسی ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان تعینات کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ ٹنڈو محمد خان پی ایس 53میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن نمبر100میں امیدوار وحیدہ شاہ نے جب پریزائڈنگ آفیسر شگفتہ میمن کو تشدد کانشانہ بنایااس وقت ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان عرفان شاہ خاموش رہے اورانہوں نے پریزائڈنگ آفیسر کو بچانے کی کوشش نہیں کی تھی۔