26 اپریل ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف میڈیا سیل سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے ان حملوں میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انتخابات کی ساکھ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی ماحول فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے منشور اور پروگرام کے تحت انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پرامن انتخابات ناگزیر ہیں۔