06 مارچ ، 2012
ساہیوال…ساہیوال چک نمبر 154 نائن ایل میں عطائی(جعلی ڈاکٹر)نے جھگڑے پر 20سالہ لڑکی پرسرنج سے تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تیزاب سے 20سالہ یاسیمین کا بازو اور جسم کا کچھ حصہ متاثرہوا ہے جبکہ ملزم علی انجم کو گرفتارکرکے تیزاب سے بھری سرنج بھی قبضے میں لے لی ہے۔ ملزم شراب کا نشہ بھی کرتا ہے اسکا طبی معائنہ کروایاجارہا ہے۔