پاکستان
06 مارچ ، 2012

سی این جی ایسو سی ایشن کا ممکنہ اضافے کیخلاف بھر پور احتجاج کا اعلان

سی این جی ایسو سی ایشن کا ممکنہ اضافے کیخلاف بھر پور احتجاج کا اعلان

پشاور…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے سی این جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کیخلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے بتایا کہ حکومت نے سی این جی پر پہلے ہی سیس نامی ٹیکس نافذ کر رکھا ہے۔ جس پر جنرل سیلز ٹیکس بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ جب کہ گیس کے کم پریشر سے سی این جی اسٹیشنز کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ پرویز خان نے کہا کہ اگر حکومت نے سی این جی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :