پاکستان
27 اپریل ، 2013

کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری

کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری

کوئٹہ … کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے،عوام میں بھی خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، جھنڈے اور بیج کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا تو پرنٹنگ پریس والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔ کوئٹہ میں انتخابی مہم نے شہریوں کی زندگی کو ایک نیا رخ دے دیا ہے، جلسے جلوس، انتخابی دفاتر کے افتتاح سے سلسلہ آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکن بینر لگانے،پوسٹر چپکانے اور امیدوار گھر گھرجاکر ووٹروں کو قائل کرنے کیلئے مہم شروع کئے ہوئے ہیں۔ عوام کو ایک ایسی مثبت سرگرمی میسر ہوئی ہے جس سے وہ اپنے بہتر مستقبل کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :