کھیل
18 جنوری ، 2012

عامر خان نے پیٹرسن کیخلاف مقابلے کی درخواست واپس لے لی

عامر خان نے پیٹرسن کیخلاف مقابلے کی درخواست واپس لے لی

لندن … پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف مقابلے کی درخواست واپس لے لی ہے عامر خان کا دس جنوری کو امریکی باکسر لے مونٹ پیٹرسن کے خلاف ایک متنازع مقابلے میں اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکے تھے۔ جس کے خلاف انہوں نے دوبارہ میچ کرانے کی درخواست دی تھی۔ بعد میں انہوں نے مقابلے کے دوران ججوں کے پاس موجود ایک متنازع شخص مصطفیٰ امین کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے بھی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن نے عامر خان کی درخواست پر مقابلہ دوبارہ کرانے کا اعلان کردیا تھا۔ اب انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے ترجمان بتایا ہے کہ عامر خان کے پروموٹرز گولڈن بوائے گروپ نے عامر خان اور پیٹرسن کے درمیان مقابلے کی درخواست واپس لے لی ہے۔ عامر خان کے پروموٹرز نے درخواست واپس لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ درخواست عدالتی سماعت سے محض ایک دن پہلے واپس لی گئی ہے ،باکسرعامرخان نے لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف مقابلے کی اپیل واپس لے لی۔

مزید خبریں :