28 اپریل ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کاکہناہے کہ امیدوار اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کیخلاف متحد ہو جائیں، انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔لاہورسے جاری اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کیا،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ محمدنواز شریف نے کہاکہ انتخابات کو کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیا جائے گا، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف متحد ہو جائیں۔