28 اپریل ، 2013
مری…میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مری میں بین الاقوامی معیار کا اسپتال بنایا جائے گا،اور دور دراز علاقوں میں گیس پہنچائیں گے،مری میں جلسے سے خطاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے دورمیں لوڈشیڈنگ کا نام ونشان نہیں تھا،لیکن آج ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ،لاہور جیسے شہر جہاں میں بھی رہتا ہوں12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو تی ہے۔ ملک کے لئے میرے بڑے بڑے خواب تھے جو پورے کرنا چاہتا تھا،لیکن پاکستان کے دشمنوں نے خواب پورے نہیں ہونے دیئے،آئندہ انشااللہ موقع ملاتو انہیں پورا کروں گا اور ملک کی تاریکیوں کو دور کروں گا۔ نوجوانوں سے جھوٹے وعدے اورورغلاکرووٹ نہیں مانگ رہا اور نہ ہی نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لینا چاہتا ہوں، آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کس کے ساتھ ہے ،پاکستان کے نوجوان مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی ہے ، ساتھ میں ایٹم بم بھی بنایا ہے،کس نے پاکستان کی خدمت کی ،کس نے صرف کرکٹ کھیلی ہے، عوام کو سب پتہ ہے۔