پاکستان
28 اپریل ، 2013

ایم کیوایم کا جناح گراوٴنڈ میں ہونے والا خواتین کا جلسہ منسوخ

ایم کیوایم کا جناح گراوٴنڈ میں ہونے والا خواتین کا جلسہ منسوخ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے جناح گراوٴنڈ کراچی میں ہونے والا خواتین کا جلسہ منسوخ کردیا متحدہ قومی موومنٹ نے آج جناح گراوٴنڈ عزیز آباد میں خواتین کے جلسہ کا اعلان کیا تھا ، جلسے سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خطاب کرنا تھا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق جلسہ ناگزیر وجوہات پر منسوخ کیا گیا ہے۔ جناح گراوٴنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا کہ ایم کیوا یم کو انتخابا ت سے دور رکھنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہین ہونگے متحدہ قومی موومنٹ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی ایم کیو ایم اپنی سیاسی سرگرمیاں اور جدوجہد جاری رکھے گی اورگیارہ مئی کو کراچی سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی الطاف حسین کے ویژن کو کامیابی ملے گی ۔

مزید خبریں :