پاکستان
28 اپریل ، 2013

دادو :ن لیگ اور پی پی کارکنان میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

دادو :ن لیگ اور پی پی کارکنان میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

دادو …دادو میں دو سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا واقعے کے خلاف کارکنوں نے لاش کے ہمراہ ایس ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس کے مطابق خدا آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے کارکن شاہ نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا ،واقعے کے خلاف مسلم لیگ کے کارکنوں نے لاش کے ہمراہ ایس ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،مقتول کے بھائی اللہ ڈنو نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے پی ایس 73 پر شاہ نواز کو جلسہ کرنے سے روک رہے تھے اور اسی بات پر انہوں نے شاہ نواز کو قتل کردیا۔

مزید خبریں :